افغانستان،پولیس چوکی پر حملہ جھڑپیں 4 اہلکار جاں بحق،9جنگجوں ہلاک

  افغانستان،پولیس چوکی پر حملہ جھڑپیں 4 اہلکار جاں بحق،9جنگجوں ہلاک

  



کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی چوکی پر طالبان کے حملے اور جھڑپوں میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی صوبہ پکتیا میں طالبان نے ایک پولیس چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا۔ حملے میں چار پولیس اہلکار اور چار زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء صوبہ ننگرہار کے ضلع چھپر گڑھ میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم مقامی کمانڈر سمیت 9 جنگی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے میں جنگجوؤں کا اہم ٹھکانہ بھی تباہ ہو گیا۔

افغانستان چوکی حملہ

مزید : صفحہ آخر


loading...