ٍروپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 150.50پر آگیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان 

ٍروپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 150.50پر آگیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان 

  



ٍ کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز،اکنامک رپورٹر)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 151.91 روپے کا ہوگیا تاہم کاروبار کے دوران ڈالر سستا ہو کر 149.90 روپے ہوگیا اور تین کاروباری سیشن میں ڈالر 2.05 پیسے تک سستا ہوا۔انٹربینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا اور اس کی قدر میں ایک روپیہ کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر 150.50 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی جس سے ڈالر 150 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1.16 روپے سستا ہوکر 149.74 روپے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 150.50 روپے کا ہے۔دوسری جانبپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزاتارچڑھاؤ کے بعد معمولی مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس35700 کی نفسیاتی حدسے گرگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 20ارب48کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.83فیصدکم جبکہ48.68فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حصص کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 35892پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس6.44پوائنٹس کمی سے35997.37 پوائنٹس پر بندہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز مجموعی طور پر341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے160کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،166کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

ڈالر/سٹاک مارکیٹ

مزید : صفحہ اول


loading...