بلاول بھٹوکی ذوالفقار علی بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری

بلاول بھٹوکی ذوالفقار علی بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے مزاروں ...

  



لاڑکانہ(این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں تین روزہ قیام کے آخری روز گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول نچھاور کرکے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کی قربانیوں کی امین ہے اور میں شہدائے جمہوریت کے مشن کو پورا کروں گا۔ شہدا کے مزاروں پر حاضری کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جمیل احمد سومرو، محمد امین شیخ اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ موقع پر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کرتے ہوئے مزار کو عام لوگوں سے خالی کیا گیا۔ دوسری جانب شہدا کے مزاروں پر حاضری دینے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

بلاول

مزید : صفحہ اول


loading...