حکومت قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے خیبر پختونخوا کی مدد کریگی: مشیر خزانہ 

حکومت قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے خیبر پختونخوا کی مدد ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قبائلی اضلاع میں سماجی اقتصادی ترقی کیلئے خیبر پختونخواکی مدد کریگی، قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد میں اضافے کیساتھ ساتھ مالیاتی فنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس جس میں قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے اضلاع کی سماجی اور اقتصادی معاشی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت فاٹا میں سماجی اقتصادی ترقی کیلئے خیبر پختونخواہ کی مدد کریگی۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد میں اضافہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے اضلاع کو مالیاتی فنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہاکہ فاٹا کے علاقوں میں سڑکوں بجلی کے نظام کی بہتری پر کام کیا جائیگا۔وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ نے کہاکہ فاٹا ترقیاتی فنڈز سماجی شعبے صحت اور تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال ہوں گے۔

عبدالحفیظ شیخ

مزید : صفحہ اول


loading...