بجٹ حکمت عملی پیپر کی تشکیل میں خاطر خواہ کام کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ

بجٹ حکمت عملی پیپر کی تشکیل میں خاطر خواہ کام کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے کہاہے کہ بجٹ حکمت عملی پیپر کی تشکیل میں خاطر خواہ کام کیا گیا ہے،بجٹ حکمت عملی پیپر معیشت کی ملکی ضروریات کی عکاسی کرتا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے ٹوئٹ میں کہا کہ بجٹ حکمت عملی پیپر کی تشکیل میں خاطر خواہ کام کیا گیا ہے۔ بجٹ حکمت عملی پیپر معیشت کی ملکی ضروریات کی عکاسی کرتا ہے۔ جس میں معاشی استحکام اور درمیانی مدت کے لائحہ عمل کا تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم نے بجٹ حکمت عملی پیپر کے مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

وزارت خزانہ

مزید : صفحہ اول