امید ہے مودی مذاکرت کی میز پر آ کر ٹیلیفون کا ل کامثبت جواب دینگے

امید ہے مودی مذاکرت کی میز پر آ کر ٹیلیفون کا ل کامثبت جواب دینگے

  



ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مودی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد کا فون کرکے ایک اچھا کام کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ جیسے وزیراعظم عمران خان نے پہل کرکے انہیں فون کیا ہے مودی بھی ان کی پہل کا مذاکرت کی میز پر آ کر مثبت پیغام دیں گے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس ٹیلی فونک رابطے کے بعد امید کرتے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

فیصل سبزواری

مزید : صفحہ اول


loading...