مودی کو اچھی طرح معلوم ہے وہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتا

مودی کو اچھی طرح معلوم ہے وہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتا

  



تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کو مبارکباددی تھی ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مودی کو ٹیلی فون کے خطے ء پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے مودی کو یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتا اور نہ ہی اس کے عوام جنگ چاہتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر بات کرے گا اور یہی اس کے لئے بھی بہتر ہے اور خطے کا امن بھی اسی میں ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کو بات چیت سے حل کریں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ اول