اب بھارت پر منحصر ہے وہ پاکستان کے مثبت پیغام پر کیاپالیسی اپناتاہے

اب بھارت پر منحصر ہے وہ پاکستان کے مثبت پیغام پر کیاپالیسی اپناتاہے

  



سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مودی کو کئے گئے فون سے پوری دنیا میں پاکستانی موقف کو پذایرئی ملی ہے اور سب کو یہ بات پتہ لگ گئی ہے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اگر مودی دوبارہ منتخب ہو گیا ہے تو یہ وہاں کی عوام کا فیصلہ ہے اس لئے پاکستان نے وہاں کی عوام کے فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے ہی مودی کو فون کیا ہے اب یہ مودی کی اپنی مرضی ہے کہ وہ کیا سیاست کرتے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تو پہل کرکے ایک بہت اچھا پیغام دیا ہے اب یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ اس کے بعد اپنی کیا پالیسی بناتا ہے۔

سردار آصف احمدعلی

مزید : صفحہ اول