یونیک گروپ آف ا نسٹی ٹیوشنز کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

یونیک گروپ آف ا نسٹی ٹیوشنز کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور) پ ر(یونیک گروپ آف ا نسٹی ٹیوشنز کے چیرمین پروفیسر عبدلمنان خرم کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور پریس کلب کے عہدداران کے علاوہ معروف صحافیوں، ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن)ایرا( لاہور رپورٹرز ایسوسی ایشن)لیرا(کے ممبران نے بھی شرکت کی۔یونیک گروپ آف ا نسٹی ٹیوشنز کے بوایئز کیمپس میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے یونیک گروپ آف ا نسٹی ٹیوشنز کے چیر مین پروفیسر عبدلمنان خرم نے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں اور صحافتی اداروں کا ملکی سا لمیت کے فروغ کے حوالے سے کرداراہم ہے اور دونوں شعبے پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں میں مستقبل کے معماروں کی مثبت تربیت سے ملک کا مستقبل روشن بنایا جاسکتا ہے اور صحافت کے شعبے کی رہنمائی سے سماجی اور سیاسی کردا رکے فروغ سے ملک کو درست سمت میں بھی گامزن کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر چیرمین یونیک گروپ نے صحافیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

کامرس -