نیم کا درخت مٹی کی صلاحیت بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے‘ماہرین

نیم کا درخت مٹی کی صلاحیت بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے‘ماہرین

  



فیصل آباد (بیورورپورٹ) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو نیم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیم کا کرشماتی درخت عطیہ خداوندی، کئی جراثیموں کے خلاف ڈھال، زمینی مٹی کی صلاحیت بڑھانے، پانی کے ضیاع کو روکنے کا اہم ذریعہ ہے

جس کی کاشت سے بے پناہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ نیم کا درخت زمینی مٹی کی صلاحیت بڑھاتا ہے اور پانی کے ضیاع و مٹی کے کٹاؤ کوبھی روکتا ہے نیز نیم کے درخت کا ہر حصہ بیج، پھل، تیل، چھال، جڑ بطور دافع عفونت اور دافع جراثیم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔نیم کے درخت سے کشید کردہ اجزاء بول، دست،پیچش،کھانسی، جلدی امراض، بگڑے ہوئے زخم، اعصابی تناؤ، انواع واقسام کی سوزشوں سمیت بہت سارے امراض میں بے حد مفید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیم کے پتوں سے کشید کردہ اجزاء ملیریا کے علاج میں نہائت سود مند پائے گئے ہیں یہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کر کے، دل کی شریانوں کی تنگی جو دل کے دورہ کا باعث بنتی ہے کو دور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیم کے بیج سے حاصل کیا جانے والا مارگوسا تیل طبی خواص کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے جو اپنے اندر کئی قسم کی قدرتی جراثیم کش صفات رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تیل بالوں کی خشکی دور اور انہیں لمبا کرنے میں بھی معاون ہے جس سے ذیابیطس کے مریض بھی بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیم کے پتے خواتین کی آرائش، حسن و جمال وچمکدار جلد کیلئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر نیم کے پتوں کی لئی شہد کے ساتھ استعمال کی جائے تو خارش، داغ، چنبل اور دیگر جلدی امراض سے شفا حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیم کا درخت انتہائی کم پانی حاصل کر کے تیزی سے پرورش پاتا ہے جس سے کئی فوائد کا حصول ممکن ہے۔

مزید : کامرس


loading...