قطر میں مقیم پاکستانیوں نے 315ملین ڈالر ز کا مبادلہ وطن بھجوا یا: سٹیٹ بینک 

قطر میں مقیم پاکستانیوں نے 315ملین ڈالر ز کا مبادلہ وطن بھجوا یا: سٹیٹ بینک 

  



اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کے دوران خلیجی ریاست قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک بجھوانے کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2019  تک قطر میں مقیم پاکستانیوں نے 315.03 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.47 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں قطرمیں مقیم پاکستانیوں نے 307.43 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019 میں قطر میں مقیم پاکستانیوں نے 33.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایا، گزشتہ سال اپریل میں قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 29.90 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا گیا۔

مزید : کامرس


loading...