مون سون میں سیلاب کا خدشہ ،ڈیڑ اسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

مون سون میں سیلاب کا خدشہ ،ڈیڑ اسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو انتظامات مکمل کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے آنے والے مون سون سیزن کےلئے ابھی سے تیاریاں مکمل کرنے اور ممکنہ سیلانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ محکمانہ طور پر تمام ضروری انتظامات جلد از جلد مکمل کر لیے جائیں اور صوبے بھر کی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو لوپ میں لے کر اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی قسم کی نا گہانی صورتحال سے کیے نمٹا جانا ہے ،صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ بھاری بارشوں اور سیلاب کی صورت میں فوری امدادی سرگرمیاں یقینی بنائی جائےں کیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کےلئے صوبے کے نشیبی علاقوں کےلئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ،صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم اے کو لاہور اور مظفر گڑھ کے وئیر ہاو¿سز کا مکمل طور پر جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ ابھی سے امدادی مشینری اور دیگر ساز و ساما ن کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں بالخصوص ماضی میں پنجاب میں آنے والے سیلاب اور اُس کی تباہ کاریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کرنے ہیں جس کےلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ، انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ٹیلی فون پر بھی ہدایات دیں اور مون سون سیز ن کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔