سیکرٹری محنت کا دورہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال شاہدرہ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

  سیکرٹری محنت کا دورہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال شاہدرہ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب سارہ اسلم نے سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا۔اس موقع پرکمشنر پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ثاقب منان بھی ان کے ہمراہ تھے۔سارہ اسلم نے سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ کے مختلف وارڈز اور میڈیکل سٹور کا دورہ کرکے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ کی جانب سے صوبائی سیکرٹری سارہ اسلم کو ہسپتال کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔صوبائی سیکرٹری محنت سارہ اسلم نے ایم ایس کو ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر میڈیکل افسران کے وفد اور لیبر لیڈران نے صوبائی سیکرٹری کے سامنے الاﺅنس میں اضافہ اور ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کرنے کا مطالبہ رکھا۔

کمشنر پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ثاقب منان اور ایم ایس نے ہسپتال کے معاملات میں مزید بہتری کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...