پاک چین 5 معاہدوں پر دستخط 4 منصوبوں کا افتتاح خوش آئند‘ خرم الیاس

پاک چین 5 معاہدوں پر دستخط 4 منصوبوں کا افتتاح خوش آئند‘ خرم الیاس

  



لاہور(نیوزرپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے چینی نائب صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت باہمی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مختلف منصوبوں پر پانچ معاہدوں پر دستخط اور چار منصوبوں کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے صنعتی ترقی کا خوابہ شرمندہ تعبیر ہوگا۔منصوبہ کے تحت گوادر بندر گاہ کی تکمیل سے بیرون ملک تیز ترین سرگرمیوں کا آغاز اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ مٹیار ی سے لاہور تک660 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے افتتاح سے لاہور اور اس کے گردو نواح تک بجلی کی فراہمی میں آسانی ہوگی اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے میں امن،خوشحالی اور ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے پاکستان اور چین دو انتہائی بااعتماد دوست اور شراکت دار ہیں دونوں ممالکی کی دوستی کی بنیاد مشترکہ قدروں،تجربات،اہداف،امن و بھائی چارے اور خوشحالی کی مشترکہ خواہش پر استوار ہیں چین کی ٹیکنالوجی،تجربہ اور پاکستان کی افرادی قوت سے ملک اقتصادی خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...