پی ٹی ایم کے فتنے کو لگام دینے کا وقت آن پہنچا ہے،نذیر خان

پی ٹی ایم کے فتنے کو لگام دینے کا وقت آن پہنچا ہے،نذیر خان

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پاک فوج نے امن قائم کرنے کےلئے بہت کاوشیں کیں لیکن چند لوگ یہ زبان سمجھنے سے قاصر ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک نوجوانان لاہور کے صدر نذ یر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے فتنے کو لگام دینے کا وقت آن پہنچا ہے، ہم پاک آرمی سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ محسن داوڑ، علی وزیر اور ان کے ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انھوں نے سیکیورٹی فورسز پہ حملہ کیا، اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے ۔انہوں نے کہ یہ تنظیم اب واضح طور پر ایک دہشت گرد تنظیم کا روپ دھار چکی ہے۔پوری قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

 جو مخالفین کو قتل کرتی ہے اور آرمی چیک پوسٹوں پر حملے کرنے لگی ہے ان کے خلاف اب آپریشن ہونا لازم و ملزوم ہے پی ٹی ایم را،موساد، سی آئی اے،اور این ڈی ایس سے ملکر پاک فوج سے اعلان جنگ کرچکی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1