سکولوں کے بجٹ میں کمی پی ٹی آئی کے منشور کے منافی ہے،عزیز الرحمن چن

سکولوں کے بجٹ میں کمی پی ٹی آئی کے منشور کے منافی ہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سکولوں کا بجٹ 15 ارب کم کرنے کا منصوبہ تحریک انصاف کی منشور کے منافی ہے تعلیم پر دن رات انتخابی مہم چلانے والی تحریک انصاف اپنے منشور سے انحراف کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں سکول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کو فراخدلانہ فنڈز دئیے جاتے ہیں تاکہ وہ اطمینان سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ تعلیمی بجٹ میں کمی سے تعلیم کی بنیادیں کمزور ہو سکتی ہیں۔

 اس لیے حکومت سرکاری سکولوں کے سالانہ بجٹ میں 15 ارب روپے کی کمی کے فیصلہ پر ایک بار پھر غور کرے۔ 

پہلے ہی صوبے میں امرا اور مراعات یافتہ طبقوں کیلئے نجی سکولوں کے نام پر پر تعیش تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں۔ جن کے مقابلے میں بے سرو سامان سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب بچے احساس کمتری کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیمی بجٹ میں کمی کرنیکی بجائے سرکاری سکولوں کی حالت زار بہتر بنائے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں قائم لڑکوں اور لڑکیوں کے سکولوں پر خاص توجہ دی جائے۔ وہاں چاردیواری پانی ، بجلی ، فرنیچر کی فراہمی کے ساتھ نئے کلاس روم تعمیر کئے جائیں۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...