پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹرز یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کی تبدیلی کیلئے سرگرم

  پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹرز یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کی تبدیلی کیلئے سرگرم

  



لاہور(دیبا مرزا سے) بلدےاتی چیئرمین ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے ےونین کونسل کی سطح پر لگائے گئے کو آرڈنیٹرز نے ےونین کونسلوں کے نظام کو مکمل طور پر اپنے ہاتھوں میں کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت بالخصوص سابق مسلم لیگی چیئرمینوں کی جانب سے لگائے گئے ےونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو تبدیل کروانے اور اپنی من پسند کے ےوسی سیکرٹریز کو لگوانے کے لئے محکمہ بلدےات کے سیکرٹریز کو اپنے اپنے ارکان اسمبلی کی سفارشوں پر مبنی تحریری خط جمع کروادئیے ہیں اور اپنی اپنی سفارشوں پر فوری آڈر لینے کے لئے ان پی ٹی آئی کے کوآرڈنیٹرز نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری آفس میں بھی ڈیرے ڈال دئیے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اندرون خانہ ےونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو آڈر دئیے گئے ہیں کہ وہ ان کو آر ڈینٹرز کے ساتھ ملکر ےونین کونسلوں کے نظام کو چلائیںگے جبکہ ان کو آرڈنیٹرز کے اوپر اس نظام کی سر پرستی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ےونین کونسلوں کی سطح پر قائم بلدےاتی چیئرمینوں کے آفس کو اب پی ٹی آئی کے ےہ کو آرڈنیٹرز استعمال کررہے ہیں ۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...