رمضان المبارک ایثار اور محبت کا  درس دیتا ہے،اظہر اقبال حسن

رمضان المبارک ایثار اور محبت کا  درس دیتا ہے،اظہر اقبال حسن

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بحیثیت مسلمان صبر ، جذبہ خیر سگالی اور ایثار و محبت کا درس دیتا ہے ۔ مہمان مہینے کا آخر عشرہ جاری ہے جس کی تاک راتوں میں ایک رات شبِ قدر کہلاتی ہے جو بہت ہی خیر وبرکت والی رات ہے۔ اور اِس رات کی عبادت پوری زندگی کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے اس لیے ہمیں ان چند دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیک عمال کرنے چاہیے تاکہ دنیا و آخر ت کی کامیابی سمیٹی جا سکے۔ 

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے زون 148 میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد کی جانب سے دیئے گئے عوامی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، امیر زون 148 عثمان افضل، گروپ لیڈر زون 148 محمد امین شیخ، نائب امیر علاقہ شرقی جماعت اسلامی لاہور عبداللہ ایڈووکیٹ سمیت بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ قائدین نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں غربت اور مایوسی کے سایے بڑھتے چلے جا رہے ہیں حکمران ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اضافہ کرتے چلے جا رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...