عید الفطر پر چڑیاگھروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنیکا حکم

  عید الفطر پر چڑیاگھروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنیکا حکم

  



لاہور( لیڈی رپورٹر)ڈائرےکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نے صوبہ بھر کے چڑےاگھروںاور وائلڈلائف پارکس کے انچارج افسران کو عےد الفطر کی چھٹےوں کے دوران تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کے لئے فول پروف سکےورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کی فراہمی بارے پلان تشکیل دے کر 3 ےوم میںہےڈ آفس بھجوانے کی ہداےت کی ہے تاکہ اس پر مزید غوروخوص کے بعد اس پر عملدرآمد ےقینی بناےا جا سکے ۔انہوں نے ےہ بات عےد انتظامات کے حوالے سے اےک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس مےںڈپٹی ڈائرےکٹر وائلڈلائف ہےڈ کوارٹرز محمد نعےم بھٹی ، ڈپٹی ڈائرےکٹر سفاری زو چودھری شفقت علی، ڈائرےکٹر لاہور چڑےاگھر حسن علی سکھےرا، ڈپٹی ڈائرےکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی عامر مسعود ،ڈپٹی ڈائرےکٹر وائلڈلائف لاہور رےجن عبدل شکور منج اور اسسٹنٹ ڈائرےکٹر مینجمنٹ مدثر حسن کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی جی وائلڈ لائف نے کہا کہ عےد کی چھٹےوں کے انتظامات بارے پلان تشکےل دےتے وقت سکےورٹی معاملات پر خصوصی فوکس کیا جائے اور چھوٹی سے چھوٹی جزئےات تک کوبھی نظرانداز نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس کے انچارج صاحبان سیاحوں کے بیٹھنے کی جگہوں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر صورت ےقینی بنائیں۔ لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نے کہا کہ موسم مےں گرمی کی شدت کے پےش نظر سےاحوں کےلئے پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی و دےگر سہولےات کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے جائےں ۔

انہوں نے کہا کہ چڑےاگھروں اور وائلڈلائف پارکس کے سکےورٹی انتظامات ، سٹاف کی حاضر ی اور جملہ نظم و ضبط کو چےک کرنے کےلئے افسران کی ڈےوٹےاں بھی لگائی جا رہی ہیں جو عےد کی چھٹےوں کے دوران چڑےا گھروں اور وائلڈلائف پارکس کے دورے کرےنگے اور تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کو فراہم کردہ سہولیات کو چےک کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...