محنت اور لگن کے بغیر کامیابی کا حصول ناممکن ہے،ڈاکٹر مراد راس

محنت اور لگن کے بغیر کامیابی کا حصول ناممکن ہے،ڈاکٹر مراد راس

  



لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سکو ل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹی این ایس بیکن ہاﺅس ڈیفنس برانچ میں آئی بی ڈپلومہ کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاس آﺅٹ ہونے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ زندگی میں بڑے عزائم کا ہونا بہت ضروری ہے اور جو بھی شخص پو ری لگن سے محنت کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرے وہ ضرور کامیاب ہوتا ہے۔ڈاکٹر مراد راس نے خطاب میں ہیڈ بیکن ہاﺅس ٹی این ایس گلبرگ ، ڈیفنس سکولز کلائیو آر بارنس کا اُن کو اس تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب نے طلبا ءکوزندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے خصوصی طور ضروری ہدایات کیں۔۔

تقریب کے آخر میں وزیر سکو ل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے طلبا میں ڈگریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...