حکومت لگژی اشیاءکی  امپورٹ ہر صورت کم کرے

  حکومت لگژی اشیاءکی  امپورٹ ہر صورت کم کرے

  



لاہور(سٹی رپورٹر)نائب صدر ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ اس وقت تاجروں اور انڈسٹری کیلئے بے شمار مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ ڈالر کے ریٹ نیچے لانے کیلئے حکومت لگژری اشےا ءامپورٹ کو ہر صورت کم کرے۔ 

ٹیکس ریٹرن عام فہم، مختصر اور آسان بنانے کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بنائی جائے تاکہ تاجر برادری وکلاءحضرات کے مرہون منت ہونے کی بجائے خود ہی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے اہل ہو سکیں۔

ٹیکس ریٹرن میں کئی طرح کی پچیدیگےاں ہونے کی وجہ سے تاجر برادری کو وکلاءکے ناز نخرے اٹھانے پڑتے ہیں جبکہ کم آمدن والے تاجر حضرات بھی اگر ٹیکس نیٹ کا حصہ بنناچاہیں تو وکلاءکی فیسوں کی وجہ سے ہی ٹیکس نیٹ میںآنے سے گریزاں رہتے ہیں۔چےئرمین ایف بی آئی شبر زیدی سے امید کرتے ہیں کہ وہ تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے انکے آنے سے تاجروں کو بہت زےادہ حوصلہ افزائی حاصل ہوئی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1