زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ماہرین

زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ماہرین

  



اسلام آباد(آن لائن) سال 2018ء کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں زرعی شعبہ کا حصہ 18.9 فیصد رہا ہے۔ زرعی شعبہ روزگار فراہم کرنے والا سب سے بڑا شعبہ ہے جو 42.3 فیصد افراد کو روزگار فراہم کررہا ہے جبکہ خدمات کے شعبہ کا روزگار کی فراہمی میں حصہ 34.25 فیصد اور صنعتی شعبہ کا حصہ 23.74 فیصد ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں زرعی شعبہ کے حصہ میں کمی کے باوجود اب بھی شعبہ زراعت ملک میں روزگار فراہم کرنے والا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کی استعداد سے بھرپور استفادہ کے لئے چھوٹے اور درمیانے کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں کی ترقی سے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے‘ اسی طرح لینڈ ریفارمز بھی نتائج کے حصول میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

#/s#

مزید : کامرس


loading...