ادویات کی طلب کا 70 فیصد مقامی ادارے تیار کررہے ہیں، طارق معین الدین

ادویات کی طلب کا 70 فیصد مقامی ادارے تیار کررہے ہیں، طارق معین الدین

  



اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ادویات تیار کرنے والے 759 مینوفیکچرنگ یونٹس کام کررہے ہیں جن میں 25 ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کارخانے بھی شامل ہیں۔ دس سال قبل ادویہ سازی مجموعی کارخانہ جات میں غیر ملکی اداروں کا تناسب 70 فیصد جبکہ مقامی صنعت کا حصہ 30 فیصد تھا تاہم صرف ایک دہائی کے قلیل عرصہ کے دوران مقامی اداروں کا تناسب 70 فیصد تک بڑھا ہے۔ اے جی پی لمیٹڈ کے چیئرمین طارق معین الدین خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی مجموعی؎ طلب کا 70 فیصد حصہ مقامی ادارے تیار کررہے ہیں۔ ادویہ سازی کی قومی مارکیٹ کا حجم 312 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویہ سازی کی قومی صنعت نہ صرف علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ قومی معیشت کی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں بھی کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔

مزید : کامرس


loading...