غربت ختم کرنے کیلئے آسان شرائط پر بلا سود قرضے دیے جائیں
لاہور(سٹی رپورٹر )سینئر تاجر راہنماءحافظ عابد علی نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے آئندہ بجٹ میں خصوصی اصلاحات اور اعلان کرے ، غربت اور بیروز گاری کے خاتمہ کیلئے چھوٹے درجے کے کاروبار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے دے۔
جائیں۔
انہوں نے کہاکہ تاجر وں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو فائیلر اور نان فائیلرز دونوں پر یکسر ختم کےا جائے نیز بینکوں کے مارک اپ کو سنگل ڈیجٹ پر لاےا جائے
کیونکہ بلند شرح سود کی وجہ سے بزنس مین کمیونٹی کسی بھی صورت بینکوں سے قرض لے کر کاروباری میں نہیں لگائے گی اس سے کارباری سرگرمیاں مزید جمود کا شکار ہونگی۔اور لوگ پیسہ کاروبارمیں لگانے کی بجائے بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دیں گے۔