حکمران مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کرپشن کی رٹ لگائے ہوئے ہیں

  حکمران مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کرپشن کی رٹ لگائے ہوئے ہیں

  



فیروزوالہ ( نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ کٹھ پتلی حکمران مہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کرپشن کی رٹ لگائے ہو ئے ہیں ،حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر ے۔

 عوام غربت اور مفلسی سے شدید دو چار ہو چکے ہیں۔

 ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے عوام کو نجات دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،نااہل حکومت کے خلاف عید کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ونڈالہ دیال شاہ میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا 

،ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ عوا م کو سہانے خواب دکھانے والوں عمران خان کے حواریوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑ اکیا ،نااہل حکمرانوں سے کسی بھی بہتری کی امید بیوقو فی ہو گی،انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس سے عوام سخت پریشان ہو کر رہ گئی ہے ،حکومت کے عوام سے کیے وعدے کہیں نظر نہیں آرہے

مزید : میٹروپولیٹن 1