تجارتی مراکزمیں بڑے پارکنگ پلازوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے

  تجارتی مراکزمیں بڑے پارکنگ پلازوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے

  



لاہور(سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم کے جنرل سیکریٹری متین الرحمن نے انار کلی سمیت دیگر تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پارکنگ کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

، آخری عشرے میں تمام تجارتی مراکز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انار کلی لاہور کا قدیم ترین اور تاریخی بازار ہے لیکن بد قسمتی سے اداروں کی جانب سے اس کے دیرینہ مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ انار کلی میں خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر تاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے لیکن اس کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ متعدد بار اس منصوبے پر آغاز کا اعلان کیا گیا لیکن عملی طور پر پیشرفت نہیں کی گئی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پارکنگ پلازے کیلئے فنڈز مختص کر کے تعمیر کا عملی کام شروع کیا جائے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...