صرافہ بازار

صرافہ بازار

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید700روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1280ڈالرسے بڑھ کر 1283 ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70400روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 60357 روپے سے گھٹ کر59757روپے ہوگئی۔

ہفتہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

مزید : کامرس


loading...