صنعتوں کو مراعات دیے بغیر حکومت بحران سے نہیں نکل سکتی،عظمت شاہ

صنعتوں کو مراعات دیے بغیر حکومت بحران سے نہیں نکل سکتی،عظمت شاہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) حکومت بجٹ 2019-20 میں تاجر اور انڈسٹری پر ٹیکسوں کی شرح کم کرے،تاکہ تاجر برادری اور انڈسٹری ملکی معیشت کی بحالی میں اپنا حصہ ڈال سکیں،ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کو مکمل طور پر ختم کےا جائے اور حکومت ڈائریکٹ ٹیکسز پر انحصار کرے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران لاہو رکے سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہامقامی انڈسٹری کو مراعات دےئے بغیر حکومت کبھی بھی معاشی بحران سے نہیں نکل سکتی۔

بجٹ کے حوالے سے تجاوےز دےتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صنعتوں اور کاٹیج انڈسٹری کیلئے خام مال سستا کےا جائے۔ ڈالر کے تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے کمی کی جائے کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7فیصد کمی ہوئی ہے۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مستحکم کےا جائے، شرح نمو کو بہتر بناےا جائے جبکہ افراطِ زر کو کنٹرول کےا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...