آبی ذخائر
لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 69900کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد61600 کیوسک اور اخراج61600 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد48300کیوسک اور اخراج 60000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 33400 کیوسک اور اخراج 7700کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد144900 کیوسک اور اخراج 138900کیوسک،چشمہ آمد141400 کیوسک اوراخراج 115000کیوسک، تونسہ آمد110100 کیوسک اور اخراج98100 کیوسک، پنجند آمد20500 کیوسک اور اخراج 7000 کیوسک رہا۔
،گدو آمد 80300کیوسک اور اخراج 61200 کیوسک، سکھر آمد59000 کیوسک اور اخراج25100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد13100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1405.19 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.185 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1151.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.848 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔