لیسکو برج اٹاری کی ٹیم نے درجنوں بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا

  لیسکو برج اٹاری کی ٹیم نے درجنوں بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا

  



فیروزوالہ (نامہ نگار ) سب ڈویژن لیسکو برج اٹاری کی ٹیم مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بجلی چوری کر تے ہو ئے درجنوں افرا د کو پکڑ لیا،غیر قانونی میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں،مذکو رہ افراد نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری کر کے لیسکو کو نقصان پہنچایا ، ایکسین سب ڈویژنل کوٹ عبدالمالک احمد شہزاد چغتائی کی ہدایت پر ایس ڈی او برج اٹاری محمد سہیل نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ شرقپور روڈ کے علاقوںمیں چھاپے مارے۔

تر یڈے والی ، بھٹی ڈون اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر بجلی کی مین تاروں سے تاریں لگا کر بجلی چوری کر تے ہو ئے درجنوں افرا د کو پکڑ لیا۔

،اس سلسلہ میں واپڈا حکام کی رپورٹ پر پولیس نے ریاست ،سجاد علی اور سلیم مسیح وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

، ایس ڈی او محمد سہیل کے مطابق بجلی چوری کر تے پکڑے جانے والے افراد کے کنکشن بھی کاٹ دئیے ہیں ،مزید بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...