معیشت پر آئی ایم ایف کے کنٹرول سے ملک میں افراتفری پھیل رہی ہے'راجہ عدیل

معیشت پر آئی ایم ایف کے کنٹرول سے ملک میں افراتفری پھیل رہی ہے'راجہ عدیل

  



لاہور(این این آئی)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ معیشت پرآئی ایم ایف کے کنٹرول سے ملک میں افراتفری پھیل رہی ہے حکومت عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کے لیے نت نئے شوشے چھوڑنے کی بجائے معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کی طرف توجہ گامزن کرے۔کیونکہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے اور روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر میں اضافہ سے ہر چیز مہنگی ہورہی ہے جس سے عوام متاثر ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ معیشت کو پہلی ترجیح دینے کی ضرورت ہے ورنہ مزید قرضے لینا پڑیں گے جن کے عوض عوام پر مزید قرضوں کا بوجھ بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 700ارب کے نئے ٹیکسوں سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا اور ان ٹیکسوں کے باعث مہنگائی کا ہوشربا طوفان آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ عوام کی مشترکہ آواز ہے بجٹ میں ٹیکسز کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جائیں۔

مزید : کامرس


loading...