جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اور بزنس کمیونٹی کا رابطہ ناگزیر‘فیصل رانا

جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اور بزنس کمیونٹی کا رابطہ ناگزیر‘فیصل رانا

  



راولپنڈی (کامر س ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم کی قیادت میں وفد نے سی پی اوکیپٹین ریٹائرڈ فیصل رانا سے ملاقات کی۔ وفد میں گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی،اور چیئر مین چیمبر پولیس رابطہ کمیٹی چوہدری پرویز احمد وڑایچ بھی شامل تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او فیصل رانانے کہا کہ راولپنڈی شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اور بزنس کمیونٹی کا رابطہ ناگزیر ہے اور تاجر برادری سے ہر جڑے مسائل کے حل کے لیے کمیونٹی پولیس کا تصور دنیا بھر میں عام ہے۔ پولیس اور چیمبر کے مابین بنائی جانے والی رابطہ کمیٹی شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور معمولی نوعیت کے جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد چیمبر کا دورہ کریں گے۔اور کمیونٹی پولیس کو ماڈل بنانے کے لیے تجاویز لیں گے۔ صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا ہے۔ پولیس گشت اور نفری بڑھائے، چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے۔ اعتکاف اور عید کے موقع پر مساجد کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔ تھانوں میں فرنٹ ڈسیک اور سہولت مراکز کا قیام خوش آئند ہے۔ راولپنڈی چیمبر شہر میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے تما م تر وسائل بروے کار لائے گا انہوں نے کہا کہ مصالحاتی کمیٹیوں کے قیام سے پولیس کلچر اور تھانہ کلچر ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور پولیس کی مشترکہ نمائندگی ہونے سے چیمبر پولیس رابطہ کمیٹی فعال انداز میں کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ قریبی رابطوں سے تاجر برادری سے جڑے مختلف مسائل خاص طور پر امن و امان، تجاوزات، پارکنگ اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کے حل میں مدد ملے گی۔

تصویر کیپشن

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم کی قیادت میں وفدکا سی پی او فیصل رانا سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم سی پی اوراولپنڈی فیصل رانا کو گلدستہ پیش کر رہے ہیں

مزید : کامرس


loading...