وزیر ریلوے کے سارے دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں،عابد صدیقی

  وزیر ریلوے کے سارے دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں،عابد صدیقی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے کے سارے دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں لاہور ریلوے سٹیشن پر پارکنگ سٹینڈ کے انوکھے قوانین، غیر قانونی طو رپر گھنٹے مخصوص کرکے دو سے تین گنا وصولیاں کی جا رہی ہیں۔

اگر کسی مسافر کو دو تین گھنٹے رکنا پڑ جائے تو دو تین سو روپے پارکنگ فیس کی مد میں ہی ادا کرنے پڑ جاتے ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تکرار کرنے والے شہریوں سے غنڈہ گردی معمول بن گئی۔

، ریلوے سٹیشن کی حدود میں داخل ہونے والے شہریوں پر متعلقہ حکام کی جانب سے خود ساختہ پارکنگ ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے پارکنگ ایریا میں کھڑی کی جانے والی گاڑیوں سے فیس وصولی کے ساتھ انوکھا کام کیا جانے لگاہر گھنٹے کے بعد پارک کئے جانے والی موٹر سائیکل یا گاڑی کئے جانے پر دو تین سو روپے پارکنگ فیس کی مد میں ہی ادا کرنے پڑ جاتے ہیں۔

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...