کیبل پر انبیاءکے واقعات پر ڈرامے نشر کرناتشویشناک ہے،علمائ

کیبل پر انبیاءکے واقعات پر ڈرامے نشر کرناتشویشناک ہے،علمائ

  



لاہور(نمائند ہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی و عہدیداران کا اجلاس مرکز ختم نبوت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالشکورحقانی ، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیاءالحسن شاہ، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمود، مولانا سعیدوقار سمیت کئی اراکین نے شرکت کی۔ علماءکرام نے اجلاس میں اس بات پرتشویش کا اظہار کیا کہ کیبل نیٹ ورک پر حضرات انبیاءکرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیوں اور واقعات پر مشتمل ڈرامے اور فلموں کا چلنا انتہائی تشویشناک ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...