اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،چودھری عدنان

  اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،چودھری عدنان

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا، خواجہ ندیم سعید وائیں، اظہر عزیز بٹ، محمد الیاس خان، خواجہ عامر جالب اور سید عظمت نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کااتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ملک جس مالی ومعاشی بحران سے گزر رہا ہے وہ سب کے لئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں کیونکہ ملک میں کبھی بھی اس طرح کے حالات پیدا نہیں ہوئے جو آج کل ہیں۔ اسی وجہ سے عوام کے دکھ، درد کا خیال کرتے ہوئے محسوس ہوا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجانا چاہئے۔انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ بیٹھک نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔ ملک میں مہنگائی، غربت، بےروزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے اس کی روک تھام کے لئے انشاءاللہ عید کے بعد حکومت کا بوریہ بستر گول کرنے کے لئے اور عوام کے حقوق کی پاسداری کے لئے حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوکر دما دم مست قلندر کرنے جارہی ہیں۔ 28مئی کو یومِ تکبیر پر مسلم لیگ(ن) کی کال پر تمام اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں بڑا سیاسی کٹھ کرنے جارہی ہیں جو حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

، عوام باشعور ہوچکے ہیں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری نے غریب عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے اسی وجہ سے محترمہ مریم نواز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ضرورت محسوس کی کہ اب باہر نکلا جائے تاکہ حکومت کو احساس ہو کہ ملک کس روش میں چل رہا ہے تبدیلی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا انتخابات کو یرغمال بنایا مگر اب ایسا ممکن نہیں۔9ماہ میں عوام کی آنکھیں کھل چکی ہیں ان کو اپنی غلطی کا احساس ہورہا ہے کہ ہم نے غلط ووٹ استعمال کیا ہے۔ انشاءاللہ مریم نواز عید کے بعد پورے ملک کا دورا کرکے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو متحرک اور فعال کرینگی جس سے پارٹی میں نئی جان پڑ جائیگی مریم نواز سے حکمرانوں کا سکھ چین اور نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...