کمشنرز کو اراضی ریکارڈ سنٹر کے ماہانہ انسپکشن اورمسائل حل کرنے کا حکم جاری

  کمشنرز کو اراضی ریکارڈ سنٹر کے ماہانہ انسپکشن اورمسائل حل کرنے کا حکم جاری

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار دریشک کی جانب سے 9ڈویژن کے کمشنرز صاحبان کو اراضی ریکارڈ سنٹر کے سرپرائز وزٹ ماہانہ انسپکشن کرنے اور اراضی ریکارڈ کے مسائل حل کرنے کے لئے تحریری مراسلہ جاری کر دیا گیا گزشتہ روز چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار دریشک نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی آفس میں سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور میٹنگ کے بعد پنجاب کی 9ڈویژنز کے کمشنر صاحبان کو اپنی اپنی ڈویژن میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشن کرنے اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے تحریری مراسلہ لکھ دیا ۔ قبل ازیں صوبے بھر کی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشن اور مسائل پر توجہ دیتے تھے تاہم ضلعی انتظامیہ نے بھی اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سرپرائز وزٹ اور انسپکشن کرنے کا م چھوڑ دیا تھا جس کا گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ایک تحریری مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...