ین کی تبلیغ کیلئے مشائخ کی گرانقدر خدمات ہیں،محمود چشتی

  ین کی تبلیغ کیلئے مشائخ کی گرانقدر خدمات ہیں،محمود چشتی

  



لاہور(پ ر) مشائخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شَیخ حضرت مولانا محمد اکرم اعوانؒ نے دین اسلام کی تبلیغ اور ترویجِ تصوف کے لیے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے ممالک کا سفر اختیار کیا اور ادیارِ غیر میں بھی اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد کا پیغام پہنچایا اور اب سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے موجودہ شیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان اسی تسلسل کو بغیر کسی وقفے کے جاری وساری رکھے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تاج محمود چشتی صدر تنظیم الاخوان لاہور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ امیر عبدالقدیر اعوان وطن عزیز کے بڑے بڑے شہروںسے لے کر دور دراز اور پسماندہ ترین علاقوں میں جاکر لوگوں کو تعلیمات و برکات نبوت سے سرفراز فرما رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی کردار سازی میں بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس مبارک مہینے میں اہل ایمان روزہ رکھ کر اپنے اللہ کریم کا خاص قرب حاصل کرتے ہیں۔

محمود چشتی

مزید : میٹروپولیٹن 1