اپوزیشن میں عید کے بعد بھی تحریک چلانے کی ہمت نہیں ، شیخ رشید

اپوزیشن میں عید کے بعد بھی تحریک چلانے کی ہمت نہیں ، شیخ رشید

  



ّراولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں ایڈستان بن چکا ہے، آصف زرداری کی بہن کو استعفیٰ دینا چاہیے،چیئرمین کو اس لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ہٹ جائے،چیخنے والے سب لوگ کرپٹ ہیں، ریلوے میں بھی کرپشن موجود ہے، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا آسان نہیں، نوازشریف نے شہباز شریف کو آﺅٹ کر دیا ہے ، اب اپوزیشن لیڈر واپس نہیں آئیں گے۔اپوزیشن میں دم نہیں کہ عید کے بعد بھی تحریک چلا سکے۔ پیر کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نیو کٹاریاں راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا میڈیا زندہ میڈیا ہے بات کرنے کی آسانی ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب کے چیئرمین کو اس لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ہٹ جائے،ڈپٹی چیئرمین کیس نہ کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ چیخنے والے سب لوگ کرپٹ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں ایڈستان بن چکا ہے جہاں کوئی بچوں کا ہسپتال نہیں ہے،ہم نے اس حالات میں بھی ہسپتال بنا دیا۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کی بہن کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عید کے بعد سب سے بڑا فنکشن نالہ لئی کا ہو گا۔ ایم ایل ون اور نالہ لئی کے پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد راولپنڈی کے لوگوں کا شکریہ ادا کر کے ریٹائرہو جاﺅں گا۔ انہوںنے کہا کہ دس ہزار نوکریوں کی قرعہ اندازی عید سے پہلے اور عید کے بعد بھی کرینگے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جس طرح اقتدار کو سنبھالا بہت مشکل تھا۔ انہوںنے کہاکہ گھی، چینی، ڈالر سب مہنگا ہے مگر یہ سب شریف برادران کی وجہ سے ہے۔انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون سے بہت سے فاصلے کم ہو جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ نالہ لئی کے دو طرفہ ٹریک بچھا رہے ہیں۔ دعا ہے کہ ہم اللہ کے حکم سے کامیاب ہو جائیں۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان کے پاس ڈیرہ اسماعیل خان کے پاس جو زمینیں ہیں احتجاج پر ان سے بھی جائیں گے،ان کی جیل میں بھی عید ہوتی ہے کیونکہ انکو تمام سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔آصف زرداری پیسے دے دے گا مگر نوازشریف سے کوئی امید نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن میں دم خم نہیں وہ عہد کے بعد تحریک نہیں چلا سکتی۔

شیخ رشید

مزید : علاقائی