قرآن و حدیث کے مطابق عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے،قبلہ ایاز

قرآن و حدیث کے مطابق عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے،قبلہ ایاز

  



پشاور(این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہوتا ہے۔ قمری کلینڈر پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو کلینڈر بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ دنیا میں ابھی تک کہیں بھی عید کا اعلان نہیں ہوا، طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے، قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہوتا ہے اور رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال میں بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا ہے؟ کیا حکومت نے اس بات کی اجازت دیدی ہے کہ عید کا اعلان وزارت سائنس وٹیکنالوجی کرے گی؟یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری قمری کلینڈر میدان میں لے آئے تھے اور ساتھ ہی اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی ہے۔

قبلہ ایاز

مزید : علاقائی


loading...