کوئٹہ ، درویش آباد میں پولیس مقابلہ ،2دہشتگرد ہلاک ،2فرار

کوئٹہ ، درویش آباد میں پولیس مقابلہ ،2دہشتگرد ہلاک ،2فرار

  



کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقہ درویش آباد میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گرد ایک پک اپ گاڑی میں پیٹرول اور بارود سمیت ایئرپورٹ کے قریب ایک حساس علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اس دوران انہیں پولیس چوکی پرروکنے کی کوشش کی گئی تو دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے2 دہشت گرد ہلاک جبکہ2 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

کوئٹہ ، دہشتگرد

مزید : علاقائی


loading...