لاہور ہائیکورٹ رہائشی علاقوں میں فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کا حکم ، عملدرآمد رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ رہائشی علاقوں میں فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کا حکم ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے محکمہ ماحولیات کودنیا کے پہلے 10آلودہ ترین شہروں میں شامل لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے رہائشی علاقوں میں قائم فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ ماحولیات کی غفلت کے باعث لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباددنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، قانون اور عدالتی فیصلوں کے تحت رہائشی علاقوں میں فیکٹریاںقائم نہیں کی جا سکتیں، محکمہ ماحولیات کی غفلت سے رہائشی علاقوں میں فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ہے،رہائشی علاقوں میں قائم فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے محکمہ ماحولیات کو مذکورہ تینوں شہروں کے رہائشی علاقوں میں قائم فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت سماعت پردھواں پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

مزید :

علاقائی -