خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پرمزیدسماعت 29 مئی تک ملتوی

خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پرمزیدسماعت 29 مئی تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل ڈویژن بنچ نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پرمزیدسماعت 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔نیب کی جانب سے تفصیلی جواب اور ریکارڈ عدالت پیش کردیا گیا، نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پربتایا کہ خواجہ برادرز سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے، تفتیشی رپورٹ مکمل کر کے دو تین یوم میں جمع کرا دی جائے گی،عدالت میںخواجہ برادران کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ خواجہ برادران پر الزمات بے بنیاد ہیں،خواجہ برادران پیراگون سٹی کے نہ مالک ہیں اورنہ ہی کبھی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے۔

مزید : علاقائی