ناقص میٹریل سے مقامی سطح پر بسوں کی تیاری کیخلاف د رخواست دائر

ناقص میٹریل سے مقامی سطح پر بسوں کی تیاری کیخلاف د رخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر چلنے والی بسوں کی ناقص تیاری اور غیر معیاری میٹریل سے دوبارہ بحالی کے خلاف دائردرخواست پردرخواست گزار کو متعلقہ دستاویزات لف کر کے ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست گزارشہری حیدر افضل خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ پنجاب بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور بسیں قانونی ضابطے اوربغیر لائسنس تیار کی جا رہی ہیں، مقامی طور پر تیار کردہ بسوں میں مسافروں کیلئے حفاظتی انتظامات کا فقدان ہے،لاہور کے بند روڈ پر تیار ہونے والی بسوں کو نامور کمپنیوں کی ٹرانسپورٹ ظاہر کیا جاتا ہے، ناکارہ بسوں کی ناقص باڈیز تیار کر کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے،پبلک ٹرانسپورٹ کی تیاری میں موٹر وہیکل آرڈیننس کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی