چیئرمین نیب کی تقرری غیرآئینی،لاہورہائیکورٹ میںدرخواست دائر

چیئرمین نیب کی تقرری غیرآئینی،لاہورہائیکورٹ میںدرخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی تقرری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے،درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بناتے ہوئے نیب آرڈیننس کے سیکشن 6کو بھی غیر آئینی قراردینے کی استدعا کی گئی ہے ،درخواست قانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ صدر پاکستان چیئر مین نیب کی تقرری وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں ہی کر سکتا ہے،موجودہ چیئرمین نیب کی تقرری صدر مملکت نے آئینی طریقہ کار کے برعکس کی ہے،چیئرمین نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دے کر عہدے سے بھی ہٹایا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...