11چینی باشندوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع

11چینی باشندوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کرانے کے الزام میں گرفتار 11چینی باشندوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کردی،گزشتہ روز جیل حکام نے سیکیورٹی ڈیوٹی کے باعث پولیس نفری کم ہونے کی وجہ سے ملزموں کوعدالت میں پیش نہیں کیا،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزہ کی توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 10جون تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کوملزمان کاابتدائی چالان بھی آئندہ سماعت پرپیش کرنے کاحکم دیا ہے،سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ چائینزنوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور چین لے جا کران سے جسم فروشی کا دھندہ کرایا جاتا تھا،ملزمان کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔

،ملزمان نے پاکستانی لڑکیوں کی خرید و فروخت کواپنا کاروباربنایا ہوا تھاجبکہ ملزموں کے وکیل نے کہا کہ ان پرعائد الزامات بے بنیاد ہیں،چینی باشندوں نے کچھ نہیں کیا وہ کاروبارکے لئے پاکستان آئے،ان کے پاس پاسپورٹ اورویزے بھی موجود ہیں، واضح رہے کہ ریکارڈ پرموجود شواہد کی بنیاد پرعدالت ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...