انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف درخواستیں فل بنچ کو بھجوادی گئیں

انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف درخواستیں فل بنچ کو بھجوادی گئیں

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابدعزیز شیخ نے مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کی طرف سے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف دائر درخواست مزید سماعت کے لئے اس نوعیت کی دیگر درخواستوں کی سماعت کرنے والے فل بنچ کو بھجوادی ہے ۔شائستہ پرویز ملک کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ ہیں اور فقہ کے مطابق زکوة بھی ادا کرتی ہیں،درخواست گزار نے ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، اب ایف بی آر نے ان کے 3 کروڑ 95 لاکھ 12 ہزار 845 روپے کے اثاثوں کی بنیاد پر لیوی ٹیکس کے نوٹس بھجوائے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لیوی ٹیکس کی مد میں 3 لاکھ 72 ہزار 529 روپے اداکریں، انکم سپورٹ لیوی کی وصولی کالعدم قرار دی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...