آٹو انڈسٹریزکے چیف ایگزیکٹوکےخلاف 30لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

آٹو انڈسٹریزکے چیف ایگزیکٹوکےخلاف 30لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے خراب موٹر سائیکل 48ہزار روپے میں فروخت کرنے پرآٹو انڈسٹریزکے چیف ایگزیکٹوکے خلاف 30لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیاہے،عدالت نے چیف ایگزیکٹو کویکم جون کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں فیصل ٹاﺅ ن کے رہائشی امانت علی میاںنے جوہرٹاﺅںمیں واقع آٹو انڈسٹریز کے چیف یگزیکٹواورکلاسک آٹوز ٹاﺅن شپ کے منیجرکے خلاف 30 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے آٹو انڈسٹریز جوہرٹاﺅن سے48 ہزار کی موٹر سائیکل خریدی جو خراب نکلی،موٹر سائیکل کوسٹارٹ کرنے پراس میں آگ لگ گئی،اس نے کمپنی کو موٹرسائیکل تبدیل کرنے کو کہالیکن بات نہیں سنی گئی جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلاہوگیاہے ،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...