ایران کیساتھ دوبارہ ایٹمی معاہدہ ممکن ، تنازع کے حل کیلئے جاپان کی ثالثی منظور : صدر ٹرمپ

  ایران کیساتھ دوبارہ ایٹمی معاہدہ ممکن ، تنازع کے حل کیلئے جاپان کی ثالثی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کےساتھ دوبارہ ایٹمی معاہدہ ممکن ہے، انہوں نے یہ ڈرامائی بیا ن گزشتہ روز ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران دیا۔ جاپان کے چار روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر ان کی میڈیا سے کی گئی بات چیت کی وائٹ ہاﺅس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا جوہری معاہدہ کے سلسلے میں ا یر ا ن کےساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کئے جاسکتے ہیں اور اس میں اگر جاپان ثالث بنے گا تو انہیں جاپان کا کردار منظور ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں جاپانی وزیراعظم کے ایرانی قیادت کےساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اپنا اثر دکھا رہی ہیں جس کی وہ تکلیف محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں حالیہ حملوں کے پیچھے انہی پابندیوں کے اثرات ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا کہ ایران بھی معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہوگا اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو یہ بہت سمارٹ قدم ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے خلاف توقع پہلی مرتبہ ایران کی موجودہ قیادت کے بارے میں مثبت ریمارکس دیئے کہ وہ ایک عظیم ملک بنانے کی صلاحیت کی حامل ہیں ، ہم اس قیادت میں تبدیلی کا انتظار نہیں کر رہے، ہم صرف توقع کر رہے ہیں وہ ایٹمی ہتھیار نہ بنائے۔ یاد رہے ماہ رواں میں اس وقت امریکہ اور ایران کے در میا ن کشیدگی میں اضافہ ہوا جب خلیج فارس کے علاقے میں آئل ٹینکرز پر حملہ ہوا۔ اس خطے میں ایران کے حریف سعودی عرب کی حمایت کر نےو الے امریکہ نے اس کیلئے ایران کو ذمہ دار قرار دیا جس نے ان الزامات کی تردید کردی تھی، اس واقعے کے بعد امریکہ نے ایران کے قر یبی سمندر میں ایک طیارہ بردار جنگی بیڑہ ارسال کردیا تھا اور وہاں مزید 1500 فوجی بھیج دیئے تھے جس سے تصادم کے خطرات بڑھ گئے تھے ، صدر ٹرمپ کی سوموار کو نیوز کانفرنس سے دو روز قبل ہفتے کے روز ان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے بیان دیا تھا ایران کی طر ف سے خطرات کے حوالے سے امریکہ کے پاس ”گہری اور سنجیدہ“ انٹیلی جنس موجود ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیل نہیں دی تھی۔ صدر ٹرمپ کی نیوز کانفرنس کے دوران جاپانی وزیراعظم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا جاپان دیکھے گا وہ ایران کے مسئلے پر کیا مدد کرسکتا ہے۔ امریکی میڈیا نے خبر دی ہے جاپانی وزیراعظم جون کے وسط میں ایران کا دورہ کرسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ گزشتہ برس 2015ءمیں ایران کےساتھ ہو نےوالے ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہوگئے تھے جس کے بعد امریکہ نے ایران کی معیشت پر دباﺅ ڈالنے اور اس کی خام تیل کی برآمد پر پابند
یو ں کا آغاز کردیا تھا۔
صدر ٹرمپ

مزید :

علاقائی -