افغان مشیرقومی سلامتی آرمی چیف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

افغان مشیرقومی سلامتی آرمی چیف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)افغان مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب (آج) منگل کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق حمد اللہ محب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں، افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ ایک تیرہ رکنی وفد بھی آرہا ہے جس میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق وفد میں افغانستان کے قائمقام وزیر داخلہ جنرل محمد مسعود اندرابی بھی شامل ہیں۔سفارتی حکام نے بتایاک ہ مذاکرات میں دوطرفہ سیکیورٹی معاملات، افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک سرزمین پر کاروائیوں پر بات ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلہ اور افغان مفاہمتی عمل میں اب تک کی پیشرفت پر بات ہوگی۔
افغان مشیر حمد اللہ

مزید :

علاقائی -