معاشرے کے پسے ہوئے طبقے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدرمملکت

معاشرے کے پسے ہوئے طبقے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدرمملکت

  



اسلام آباد(آئی این پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ خوشی ہے کہ دوسری بارایوان صدرمیں یتیم بچوں کے ساتھ افطاری ہورہی ہے،قرآن کریم میں یتیم اورناداربچوں پر خصوصی شفقت کے احکامات دیئے گئے ہیں،بطور مسلمان ہم پر معاشرے کے پسے ہوئے طبقے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پیر کو صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں یوم یتامیٰ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ دوسری بارایوان صدرمیں یتیم بچوں کے ساتھ افطاری ہورہی ہے،قرآن کریم میں یتیم اورناداربچوں پر خصوصی شفقت کے احکامات دیئے گئے ہیں،بطور مسلمان ہم پر معاشرے کے پسے ہوئے طبقے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا فرمان ہے کہ قیامت کے روز یتیم میرے ساتھ دوانگلیوں کی مشابہت ہوگا،الخدمت سمیت تمام فلاحی اداروں کو مستحق افراد کی معاونت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مستحق بچوں کیلئے بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی ریاست کی اہم ذمہ داری ہے،خوشی ہے کہ مسلمانوں کے اندر فلاحی سرگرمیوں کیلئے بھرپورجذبہ ہے۔

صدرمملکت

مزید : علاقائی


loading...